انڈین میزائل حملہ: غیر فوجی شیخ زاید ائیرپورٹ کا لاؤنج تباہ

بھارت کی جانب سے حالیہ کشیدگی کے دوران داغے گئے میزائلوں سے رحیم یار خان میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی دوستی کی علامت شیخ زاید بن سلطان النہیان ائیرپورٹ کا وہ وی آئی پی لاؤنج تباہ ہو گیا جو شیخ زید فیملی کے لیے مختص ہے۔ یاد رہے کہ یہ ایئرپورٹ غیر فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے اور بنیادی طور پر شیخ زید خاندان کے افراد ہی سے استعمال کرتے ہیں۔ ائیر پورٹ حکام کے مطابق 10 مئی کو چلائے گے ایک بھارتی میزائل نے خاص کر اس وی آئی پی لاؤنج کو نشانہ بنایا جو متحدہ عرب امارات کے حکمران خاندان کے لیے مختص ہے۔ بھارتی میزائل حملے سے شیخ زاید بن سلطان النہیان ائیر پورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ اور رن وے کو بھی کافی نقصان پہنچا۔

پاکستانی حکام کے مطابق رحیم یار خان ائیرپورٹ کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے لہذا 17 مئی رات  12 بجے تک اس سئیر پورٹ کا رن وے پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہو گا۔ حکام کےمطابق رحیم یار خان کے شیخ زاید بن سلطان النہیان ائیرپورٹ پر میزائل لگنے سے رن وے پر 10 سے 15 فٹ لمبا اور گہرا گڑھا پڑ گیا ہے جسے بھرنے کے لیے آس پاس کی زمین بھی کھودنا پڑے گی تاکہ رن وے لیول کیا جا سکے۔  ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے داغے جانے والے ایک میزائل نے اس لاؤنچ کو نشانہ بنایا جو یو اے ای کے حکمران اور  ان کے خاندان کے لیے مخصوص ہے، دوسرا میزائل ائیر پورٹ کی کار پارکنگ میں اور تیسرا رن وے پر گرا، لیکن خوش قسمتی سے ائیر پورٹ بند ہونے کی وجہ سے ان حملوں میں کوئی فرد ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، ایک سوال پر حکام نے بتایا کہ ائیر پورٹ کیو بلڈنگ اور کنٹرول ٹاور حملوں میں مکمل محفوظ رہے۔

خیال رہے کہ رحیم یار خان ائیر پورٹ 1993 میں تعمیر کیاگیا تھا اور اس کا نام متحدہ عرب امارات کے پہلے صدر اور موجودہ صدرع شیخ محمد بن زاید النہیان کے والد شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا تھا۔ شیخ زاید بن سکطان ائیر پورٹ کی تعمیر متحدہ عرب امارات کی فنڈنگ سے ہوئی تھی۔ حکام کے مطابق غیرفوجی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے شیخ زاید بن سلطان ائیرپورٹ کو بھارت نے تین میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔ متحدہ عرب امارات کےحکمران خاندان کے افراد کی رحیم یار خان آمد شیخ زاید بن سلطان النہیان ائیرپورٹ کےذریعے ہی ہوتی ہے۔ یو اے ای کے حکمران خاندان کے افراد چھٹیاں گزارنے اور شکار کی غرض سے اکثر رحیم یار خان آتے ہیں۔ لہذا یہ بات حیران کن ہے کہ غیر فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے شیخ زید بن نہیان ایئرپورٹ کو نشانہ کیوں بنایا گیا جبکہ بھارت کے خود بھی متحدہ عرب امارات کے حکمران خاندان سے اچھے تعلقات ہیں۔

Back to top button