بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کاپاکستان آنےکااعلان
بھارتی پنجابی ریپر، گلوکار اور موسیقار یویوہنی سنگھ نےپاکستان میں پرفارم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
حال ہی میں ابوظہبی میں منعقدہونےوالی آئیفا ایوارڈز2024 کی تقریب کے دوران ریڈ کارپٹ پران سےپاکستانی مداحوں کےبارےمیں سوال کیا گیا۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیومیں ہنی سنگھ نےکہا کہ انکےپاکستانی فینزکےلیے پیغام یہ ہےکہ وہ دعا کریں کہ وہ جلد ہی پاکستان میں پرفارم کرنےآئیں۔
انہوں نےاپنےپسندیدہ پاکستانی فنکاروں کا ذکرکرتےہوئےکہا کہ وہ مہدی حسن، غلام علی،علی عظمت،عاطف اسلم،صنم ماروی اوردیگرکئی فنکاروں کوپسند کرتے ہیں۔
اروشی نے ایک بار پھر نسیم شاہ کیلئےاپنی پسندیدگی ظاہر کردی
ہنی سنگھ نےمزید بتایا کہ وہ دبئی میں12سال سےکنسرٹس کررہےہیں۔جہاں پاکستانی مداح بڑی تعداد میں شریک ہوتےہیں۔تاہم انہوں نےکہا کہ انکےوہ فینز جو پاکستان میں ہیں اور دبئی نہیں آسکتے۔وہ بھی انہیں پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔آخرمیں ہنی سنگھ نےتصدیق کی کہ وہ اگلےسال پہلی بارانگلینڈ ٹور پر جا رہےہیں اوراگروقت ملاتوپاکستان آ کر پرفارم کریں گے۔