انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع 14 روز کی کردی گئی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

 رات گئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نےفوری ہنگامی اجلاس طلب کیا اور افسران کو رات12  بجے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز پہنچنےکی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں انکم ٹیکس گوشواروں کی آخری تاریخ میں توسیع سےمتعلق غور کیاگیا۔اجلاس میں ستمبر میں جمع ہونےوالے ٹیکس کے اعداد و شمار کابھی جائزہ لیا گیا اور ذرائع کے مطابق ماہ ستمبر میں ہدف سے 11 ارب زیادہ ٹیکس جمع کیا گیا ، 996 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا جب کہ ستمبر میں ٹیکس وصولی کا ماہانہ ہدف 985 ارب روپےتھا۔اجلاس میں انکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانےکی تاریخ میں بھی 14 روز کی  توسیع کردی گئی۔

ایف بی آر کی جانب سے تاریخ میں توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

نوٹی فکیشن کےمطابق ٹیکس دہندگان 14 اکتوبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہےکہ قبل ازیں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن توسیع کی تجویز سامنے آئی تھی اور تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سےایک ماہ توسیع کا مطالبہ کیاگیا تھا جب کہ ذرائع کا کہناتھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے آخری تاریخ میں توسیع کا نوٹی فکیشن متوقع ہے، تاہم ایف بی آر نے تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جارہی اور تمام ٹیکس دہندگان جرمانہ اور سزاؤں سے بچنے کےلیے گوشوارے فوری جمع کرائیں۔

اگرچہ انکم ٹیکس آرڈیننس کےتحت ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے لیکن حکومت عام طور پر آخری تاریخ کو اکتوبر کےآخر تک اور کچھ معاملات میں اس سےبھی آگے بڑھادیتی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان

Back to top button