اسرائیل پر ایران کا حملہ  : پاکستان ائیر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری

اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے کےبعد پاکستان ائیر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے) ذرائع کےمطابق ائیر ٹریفک کنٹرول کو ایران، افغانستان اور اطراف سے  آنے والی تمام پروازوں کی سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع کےمطابق ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کےقریب ہونےوالی ہ قسم کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے۔

قبل ازیں پی آئی اے نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کےبعد اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سےروک دیاتھا۔

ترجمان پی آئی اے کےمطابق ایران کی فضائی حدود استعمال نہ کرنےسے متعلق فلائٹ پلان ازسرنو ترتیب دیے جارہے ہیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہناہے کہ جب تک صورت حال واضح نہیں ہوجاتی ایرانی کی فضائی حدود استعمال نہیں کی جائیں گی۔ پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کےدو کوریڈور استعمال کرتاہے،ناردرن کوریڈور کینیڈا اور ترکی جانےوالی پروازیں استعمال کرتی ہیں جب کہ سدرن کوریڈور یو اے ای،بحرین،دوحہ اور سعودی عرب کےلیے استعمال کیا جاتاہے۔

یاد رہے کہ یران نےمنگل کو اسرائیل پر حملہ کردیاتھا اور کئی بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران سے اسرائیل کی جانب سو سے زائد میزائل فائر کیےگئے، جس کےبعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنےلگے۔

اسرائیلی میڈیا کےمطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیےگئے۔

حملے کےبعد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہے کہ کچھ لمحے قبل ایرانی فضائیہ نےکئی بلیسٹک میزائلوں کے ذریعے اسرائیل پر حملہ کیاجس میں کئی اہم فوجی و سکیورٹی ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ نےکہا کہ اسرائیل پر حملہ حماس کےسربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کےسیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کابدلہ ہے۔ان حملوں کی تفصیلات بعد میں بتائیں جائیں گی۔

ایران نے اسرائیل پر400بیلسٹک میزائل داغ دیئے،10اسرائیلی ہلاک

Back to top button