ایران کےقطر،بحرین،کویت،عراق،شام میں امریکی ایئربیسزپرمیزائل حملے

ایران نے آپریشن ”بشارت فتح“شروع کرتے ہوئے قطر،بحرین،کویت،عراق،شام میں امریکی ایئربیسزپرمیزائل حملے شروع کردیئے۔
ایران نے امریکا کے حالیہ حملوں کے جواب میں قطر،بحرین،کویت،عراق اور شامل میں امریکی فوجی تنصیبات پر میزائل حملے شروع کر دیئےہیں۔ اس آپریشن کو ’ بشارت فتح ’ کا نام دیا گیا ہے۔
قطر میں امریکی اڈوں پر کم از کم 6 میزائل داغے گئے۔ دارالحکومت دوحہ میں کئی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ متحدہ عرب امارات نے بھی اپنی فضائی حدود کو بند کردیا۔عراق میں بھی فوجی اڈوں کونشانہ بنایاگیاہے۔
ایران نے قطر کے علاوہ عراق میں بھی امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران نے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف ایک ’ بشارت فتح’ کے نام سے میزائل آپریشن لانچ کیا ہے جسے جس میں ’ یا ابا عبداللہ’ کا کوڈ استعمال کیا گیا۔
اسرائیلی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے قطر میں موجود امریکی اڈوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی ویب سائٹ "ایکسئیوس” نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران، خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔
ایرانی حملوں کے بعد عراق اور شام میں بھی امریکی اڈوں پر راکٹ فائر کیے جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، تاہم ان حملوں کی مکمل تفصیلات اور نقصانات کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہو سکی۔
تاحال ان حملوں کی وجہ سے جانی اور مالی نقصان سے متعلق کوئی خبر موصول نہیں ہوئی نہ ہی ایران، امریکا، قطر کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
خیال رہے کہ چند گھنٹوں قبل ہی قطر نے فوری طور پر اپنی فضائی حدود کو غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
علاوہ ازیں قطر نے شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے اسکولوں میں چھٹی کا بھی اعلان کیا اور شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی تھی۔