پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدہ جلد طے پا جائے گا

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ جلد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ویڈیولنک پر آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت ڈائریکٹرمشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا نے کی، اجلاس میں آئی ایم ایف کے جاری پروگرام میں ہونے والی پیشرفت پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان اور پیشگی اقدامات پر عملدرآمد سے متعلق گفتگو ہوئی۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ ملکی اہم مصروفیات کے باعث وزیراعظم نے پاکستان میں ٹھہرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم کی ہدایت پر آئی ایم ایف اجلاس میں شرکت کیلئے  واشنگٹن کا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیرخزانہ نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجز  اور ملک میں میکرو اکنامک استحکام لانے کے حکومت کے ویژن سے آگاہ کیا۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ وزیرخزانہ نے 9 ویں جائزہ کیلئے تمام پیشگی اقدامات کی تکمیل سے آگاہ کیا اور کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ تمام ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے مطابق  اسٹاف سطح کے معاہدے پر جلد دستخط کردیے جائیں گے جس کے بعد بورڈ منظوری دے گا۔ امید ہے پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات پر پیشرفت جاری رکھے گا اور آئی ایم ایف پروگرام بروقت مکمل کرے گا۔ان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف پاکستان میں اقتصادی استحکام لانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔

سپریم کورٹ بل کیخلاف درخواستوں کی سماعت 8 رکنی بنچ کرے گا

Back to top button