اسلام آباد کو بونیر جیسے سیلاب کا سامنا ہو سکتا ہے، ماہر ماحولیات

ماحولیاتی ماہر ڈاکٹر زینب نعیم نے اسلام آباد میں ممکنہ طور پر بونیر جیسے خطرناک سیلاب کے خدشے سے خبردار کیا ہے۔

ڈاکٹر زینب نعیم کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقوں میں بغیر کسی نگرانی کے کرشنگ جاری ہے، جس پر چیک اینڈ بیلنس کا فقدان ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ کراچی کے نالوں کی مؤثر صفائی کی جائے اور متعلقہ محکموں میں اہل افراد کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی، انہوں نے کلائمٹ چینج پر وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سطح پر مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔

سندھ کے وزیر ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کراچی کے نالوں کی نکاسیٔ آب کی گنجائش صرف 40 ملی میٹر ہے، جس کے باعث 200 ملی میٹر کی شدید بارش کو سنبھالنا ممکن نہیں۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ حالیہ بارشوں کا سلسلہ 10 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مون سون سیزن زیادہ شدت کا حامل ہوگا، جو معمول سے 15 روز قبل شروع ہو سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس کے لیے تیاریوں کا آغاز ابھی سے کرنا ہوگا۔

Back to top button