اسرائیل کی بمباری،شہید فلسطینی بچوں کی تعداد2ہزار ہوگئی

مغربی طاقتوں کی  آشیر باد  سے اسرائیل کی جانب سے  غزہ میں نسل کشی جاری ہے، مزید  حملوں میں 436 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 182 بچے شامل ہیں،7 اکتوبر سے جاری  حملوں میں شہید بچوں کی تعداد 2 ہزار 55 ہوگئی۔

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ کہ الشاتی کیمپ پر رات گئے بمباری کی گئی جس میں 182 بچوں اور درجنوں خواتین سمیت 436 فلسطینی شہید ہوگئے۔اس کے علاوہ خان یونس میں تین خاندانوں کے 23 افراد شہید ہوئے، الفلوجہ میں17 افراد سے جینے کا حق چھینا گیا تو  دیر البلاح میں 10 افراد موت کی آغوش میں لےگئے۔

 بیت لاحیہ اور نوصائرت کیمپ پر بھی بمباری سسے 14 افراد شہید ہوگئے، شیخ رضوان کے علاقے میں گھر کے باہر بم گرنے سے فلسطینی صحافی جاں بحق ہوگیا، حالیہ جنگ میں شہید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 20 ہوگئی۔تین مساجد پر بھی اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی،7 اکتوبر سے جاری حملوں میں شہید مساجدکی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

Back to top button