اٹلی نے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ جی پی ٹی پر پابندی عائد کردی

اٹلی پہلا مغربی ملک ہے جس نے امریکا کے بنائے گئے اوپن اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) پر مبنی چیٹ جی پی ٹی کو بلاک کیا ہے۔

 اطالوی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکا کے بنائے گئے اوپن اے آئی اور مائیکروسافٹ کی حمایت پر مبنی چیٹ جی پی ٹی کے ماڈل سے متعلق پرائیویسی خدشات ہیں۔

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وہ اوپن اے آئی پر فوری پابندی عائد کرتے ہوئے پرائیوسی خدشات کی تحقیقات کریں گے۔

Back to top button