کرم : امن معاہدے پر عملدر آمد کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

ضلع کرم میں امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کرم امن معاہدے پر عملدرآمد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس میں دونوں فریقین سے 14، 14 ممبران کمیٹیوں میں شامل ہیں جب کہ کمیٹیوں میں تمام اقوام کو نمائندگی دی گئی ہے۔

کرم :امن معاہدے کے تحت ضلعی انتظامیہ نے مزید 4 بنکرز گرا دیے

 

جرگے کہ رکن منیر بنگش نے کہا کہ کل جو جرگہ ہوا تھا دونوں فریقین اس میں موجود تھے، دوسرا سیشن ہو رہا ہے، امید ہے اچھے ماحول میں جرگہ آگے بڑھے گا۔

منیر بنگش نے مزید کہا کہ جرگہ میں کرم امن معاہدہ کے 14 نکات پر بات ہوگی۔

Back to top button