کرم :امن معاہدے کے تحت ضلعی انتظامیہ نے مزید 4 بنکرز گرا دیے

ضلع کرم میں ضلعی انتظامیہ نے مزید 4 بنکرز گرا دیے ، امن معاہدے کے تحت گرائے گئے بنکرز کی تعداد 22 ہوگئی ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم کے علاقے بالشخیل اور خار کلے میں فریقین کے مزید 4 بنکر گرائے گئے۔اب تک امن معاہدے کے مطابق 22 بنکرزگرائے گئے ہیں اور مزید بنکرز گرانے پر کام جاری ہے۔
دوسری جانب ضلع کرم میں ساڑھے 4 ماہ سے راستوں کی بندش سے گیس تیل خوراک اور ادویات نہ ملنے کے باعث شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔
سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لاکھوں محصور آبادی کے لیے ہفتے میں ایک یا دو بار گاڑیوں کے قافلوں سے عوامی ضروریات پوری نہیں ہورہیں، روزانہ کی بنیاد پرقافلوں کو لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
کرم :شرپسندوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی گئی ہے: علی امین گنڈا پور
ادھر کرم کی صورت حال پر اسلام آباد میں امن جرگہ ہوا جس میں سوشل میڈيا کے غلط استعمال کے روک تھام پر گفتگو ہوئی۔جرگے کی دوسری نشست آج پشاور میں ہوگی۔
جرگے کے رکن سید سجاد کے مطابق عمائدین کو قریب لانے کی کوشش کی ہے۔
خیال رہے کہ اپیکس کمیٹی اجلاس میں کرم میں بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور یہ شق فریقین کے درمیان معاہدے میں بھی شامل کی گئی تھی۔