خان یونس،القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد سنوار 10 ساتھیوں سمیت شہید

حماس کے مسلح ونگ القسام کے نئے کمانڈرمحمد سنوار غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اپنے 10 ساتھوں سمیت شہید ہوگئے۔

سعودی ذرائع ابلاغ العربیہ نےذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ القسام بریگیڈ کے نئے کمانڈر کو نشانہ بنانے کیلئےکی گئی کارروائی کے کئی دنوں کی بے یقینی اور غیریقینی خبروں کے بعد اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ خان یونس میں اسرائیل کے فضائی حملے میں محمد سنوار شہید ہو چکے ہیں۔

محمد سنوار کی لاش جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک سرنگ سے ملی ہے، جہاں ان کے 10 ساتھیوں کی لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔

محمد سنوار گزشتہ دنوں خان یونس کے مشرق میں یورپی ہسپتال کے قریب اسرائیل کے شدید فضائی حملے میں نشانہ بنے، اسی حملے میں رفح بریگیڈ کے کمانڈر محمد شبانہ نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ محمد سنوار جو حماس کے شہید رہنما یحییٰ سنوار کے بھائی تھے، کو ایک خفیہ پناہ گاہ میں نشانہ بنایا گیا جو یورپی ہسپتال کے نیچے واقع تھی۔محمد سنوار مذکورہ مقام پر موجود تھے، ویڈیو میں واضح طور پر دھماکا اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

Back to top button