ملک کیلئےجانیں قربان کرنیوالےشہداکوسلام پیش کرتے ہیں،وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کاکہنا ہے کہ ملک کیلئےجانیں قربان کرنیوالےشہداکوسلام پیش کرتے ہیں۔

لاہور میں اظہار تشکرکی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعظم جنگ کے دوران دن رانی نگرانی کرتے رہے، اور دفاع پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم شہباز شریف ہمت اور حوصلے کے ساتھ قوم کے دفاع کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہے، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے بعد ہماری بری فوج، بحریہ اور فضائیہ نے جو کردار ادا کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں جب الفتح میزائل یہاں سے فائر کیا گیا تو بھارت میں کھلبلی مچ گئی، اور جب رات کی تاریکی میں بھارت نے حملہ کیا تو ایئرمارشل ظہیر بابر کے شاہینوں نے دشمن کے چھ جہاز مار گرائے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ اللہ تعالی کا کرم تھا کہ ہماری فضائیہ نے دشمن کا حملہ پسپا، بری فوج نے دشمن کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر اڑادیے، جس کے بعد دشمن سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوا۔ہمارے وزیراعظم شہباز شریف ہمت اور حوصلے کے ساتھ قوم کے دفاع کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہے، اور ہماری افواج نے ماؤں، بہنوں اور بزرگوں کا مان رکھا۔

عطا تارڑ نےکہا کہ ملک کے دفاع کے لیے جن شہدا نے جانوں کے نذرانے پیش کیے انہیں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، یہ قوم خوش قسمت قوم ہے جس کی مائیں اپنے بچوں کو جذبہ شہادت سے اپنے بچوں کو جوان کرتی ہیں، جس قوم کی مائیں اپنے بچوں کی شہادت کے لیے دعائیں کرتی ہوں اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

Back to top button