پاک فوج سے اظہاریکجہتی،شاہدآفریدی لائن آف کنٹرول پرپہنچ گئے

سابق کپتان شاہد آفریدی پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے لائن آف کنٹرول پہنچ گئے۔

سابق کرکٹرشاہدآفریدی کا وادی لیپہ میں شاندار استقبال کیا گیا،یاد گار شہداء پر بھی حاضری دی۔

شاہد آفریدی نے لیپہ کرکٹ گراؤنڈ میں نوجوانوں سے ملاقات کی اور دستخط شدہ  بیٹ بال بھی تقسیم کیے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کراچی سے پاکستانی عوام اوراپنی فیملی کی جانب سے لیپہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں، اگر انڈیا نے دوبارہ سے جارحیت کی کوشش کی تو اسی طرح بھرپورجواب دیا جائے گا۔

شاہد آفریدی نے متاثرین معرکہ حق سے بھی ملاقات کی اور ان میں امدادی چیک تقسیم کیے، وادی لیپہ کی لوگوں کے جانب سے شاہدآفریدی کو اخروٹ کی لکڑی کا بنا ہوا شاہین تحفے میں دیا گیا۔

Back to top button