کشمیرسےمتعلق خواجہ آصف کوبیان کی وضاحت کرنی چاہیے،شاہدخاقان

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا بیان دیکھا، انہیں اس کی وضاحت کرنی چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں رہنے والے تمام لوگ کشمیری ہیں۔ قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی کی سربراہی میں اپوزیشن قیادت پیر کو آزاد کشمیر جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ فورتھ شیڈول انگریز نے ہندوستان کے لوگوں کو دبانے کےلیے بنایا تھا، ہم آج بھی لوگوں کو فورتھ شیڈول میں ڈال رہے ہیں، یہ فرسودہ نظام ختم کریں۔
واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر کا معاملہ طاقت کے بجائے مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے امیرجماعت اسلامی مولانافضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔وفد میں نائب امیر میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان اور سیکریٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی شامل تھے۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر میڈیا سے بات چیت کی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اس نے پورے ملک کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، کشمیر ایک حساس نوعیت کا معاملہ ہے، ہم نے 80 سال کشمیر کے لیے قربانیاں دیں اور اقوام متحدہ میں بھی معاملہ اٹھایا، اس وقت کشمیر میں خون خرابہ ہوچکا ہے اور دھرنا بھی موجود ہے، اس صورتحال میں مذاکرات کے علاوہ اگر کوئی بات ہوگی تو وہ مسائل بڑھائے گی۔
