خیبرپختونخوا :حکومتی ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ کی مبینہ مالی بے ضابطگی

خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے معاملے میں 37 کروڑ روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔ آڈٹ حکام نے اس معاملے پر دو مرتبہ متعلقہ محکمے سے وضاحت طلب کی، تاہم تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
آڈٹ رپورٹ میں محکمانہ خاموشی اور غیر شفاف طریقہ کار کو سنگین بدانتظامی قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق معاملے کو قومی احتساب بیورو (نیب) یا دیگر متعلقہ تحقیقاتی اداروں کو بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران ہیلی کاپٹر کی مرمت اور اسپیئر پارٹس کی خریداری پر 37 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، تاہم اس دوران خریداری کے عمل میں ضابطہ اخلاق اور قواعد کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔
ایران کی کامیابی اور سیز فائر میں وزیراعظم اور عسکری اداروں کا اہم کردارہے ، وزیرداخلہ
آڈٹ رپورٹ کے مطابق یہ اخراجات اسٹیبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے تحت کیے گئے، اور متعلقہ ٹینڈرنگ میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔