لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا اپنے عہدے سے مستعفیٰ

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
جسٹس شمس محمود مرزا سنیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر تھے اور انہوں نے 22 مارچ 2014 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا، جو باضابطہ طور پر صدرِ مملکت کو ارسال کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ جسٹس شمس محمود مرزا لاہور ہائی کورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا بھی حصہ تھے۔
