پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسرے روزبڑااضافہ

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسرے روزمزید بڑااضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول 6 روپے 39 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ پیٹرول 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مسلسل تیسرے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ امریکا ایران جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل اوپر جارہی ہیں، جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول مہنگا ہورہا ہے۔
