ایشین گیمز کرکٹ فائنل، بھارت نے پاکستان کو شکست دےکر سونے کا تمغہ حاصل کر لیا

ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔
فائنل میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز ہی بناسکی۔ اس طرح قومی ٹیم دوسرے نمبر پر آکر چاندی کے تمغے کی حق دار قرار پائی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان صاحبزادہ فرحان 10 ، عثمان خان 3 ، معاذ صداقت 23 ، صائم ایوب 29 ، عبدالصمد 9 ، حسن نواز 96 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے اکسر پٹیل ، واشنگٹن سندر اور شووم دوبے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔
جاپان کے شہر نشین میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کے کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت کی جانب سے سوریاونشی 15، ابھیشک شرما 61، کپتان شیریاس ائیر 21، اشن کشن 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ تلک ورما 51 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک ایک جب کہ احمد دانیال اور عرفات منہاس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں تیسری پوزیشن کےلیے کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 63 رنز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
