قومی اسمبلی میں شہبارشریف کی اپوزیشن لیڈرسےملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف نے اپوزیشن لیڈر کی نشست پر جاکر ان سے ملاقات کی، وزیر اعظم شہباز شریف کچھ دیر تک کھڑے ہوکر محمود خان اچکزئی سے راز و نیاز کی باتیں کرتے رہے۔
وزیر اعظم کے ایوان سے جانے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی، محمود خان اچکزئی اور خواجہ آصف ایک دوسرے کے کانوں میں باتیں کرتے رہے۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی ایوان میں اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، ایمل ولی خان نے اپنے موبائل پر بلاول بھٹو زرداری کا نمبر ایڈ کروایا۔
بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کچھ دیر آپس میں باتیں کرتے رہے۔
