پیپلزپارٹی کاقانون سازی میں حکومت کاساتھ دینےکااعلان

پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سمیت قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیاہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پی پی پی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان کو خیبرپختونخوا کی صورت حال سے آگاہ کیا گیا اور ارکان کو قومی اسمبلی میں نئی قانون سازی سے متعلق بھی اعتماد میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کو خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پراعتماد میں لیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے  خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد اور مختلف بلوں پر ووٹ دے گی۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دیا جائے گا۔

Back to top button