عمان کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر اقتصادی امور ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹری اور وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے مشرق وسطیٰ نے عمانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران عمانی وزیر خارجہ پاکستان اور عمان کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے 8ویں اجلاس میں عمانی وفد کی قیادت کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے۔

Back to top button