معاہدہ ہوجاتا توخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نہیں لگنی تھی،محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس دن معاہدہ ہو جاتا تو آج ایمرجنسی نہ لگتی، ہم میں سے کوئی نہیں چاہتا تھا ایمرجنسی لگے۔

سینیٹ میں بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہم یہ نہیں کر سکتےکہ فوج اور پولیس والے شہادتیں دیں، ہماری شہادت ہوتی تھیں اور سی ایم ان کے خلاف تقریر کرتے تھے جو شہید ہوئے، ہم نے سیاسی بات کو دہشتگردی سے نتھی نہیں کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ایوان میں مذاکرات ہوئے، ہماری بات چیت شروع ہی دہشتگردی پر ہوئی تھی، دہشتگردی کے 7 سے 8 نکات پر بات ہوئی، اسد قیصر نے کہا ہم ان سب نکات پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، اسد قیصر سے کہا آپ کا اور کے پی حکومت کا نقطہ نظر الگ ہے، پہلے کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی تھی۔

محسن نقوی نے کہا مذاکرات کے دوران چوتھی دفعہ 6 تبدیلیاں تجویز کی گئیں ہم نے ان سب کو مانا، جب سب طے ہوا تو تحریر وزیراعلیٰ کو دی گئی ، وزیراعلیٰ نے وہ ٹیکسٹ مراد سعید کو بھیجا، اس کے بعد دو دن کی محنت ضائع ہو گئی۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا سہیل آفریدی کو مراد سعید آپریٹ کرتے تھے مراد سعید کہاں ہیں؟ جس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ مراد سعید سے متعلق تمام انفارمیشن ہے آپ کو بتاؤں گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایمرجنسی اور گورنرراج کا آپشن 26 نومبر کو بھی تھا، 25 نومبر کو جب دھاوا بولا جا رہا تھا تو پی ٹی آئی کو کہا کہ ہم آپ کو جگہ دیتے ہیں، انہوں نے کہا نہیں ہماری بانی سے فون پر بات کرائی جائے پھردھرنے کو مؤخر کریں گے، جب فون پر بات ہوئی تو آدھی پارٹی نے کہا ہم مانتے ہی نہیں، کہا گیا کہ ہم مانیں گے جب ویڈیو میسج ریکارڈ کروائیں گے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی بولے بیرسٹر گوہر سے کہا کہ آپ جاکر ان کا ویڈیو میسج ریکارڈ کر لیں، ہم نے دو گھنٹے انتظار کیا انہوں نے کہا سلاخوں کے پیچھے سے بیان ریکارڈ کراؤں گا، ہم نے وزیراعظم اور صدر کو بتایا، ہم سلاخوں کے پیچھے لےکرگئے انہوں نے کہا میں نے آج ریکارڈ نہیں کرنا کل کروں گا، ہم نے کہا دھرنا ہے وہ آپ کی ریکارڈ نگ کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد انہوں نے کہا  میرے وکیلوں کو بلائیں پھر کروں گا۔

محسن نقوی بولے کہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی ہوئی، سوال کیا کہ آپ بتا دیں آئین کی کونسی شق کی خلاف ورزی ہوئی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ایک ایک شق کو بیٹھ کر دیکھا، آئین کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ اس ایکٹ کو غلط صحیح کہہ سکتے ہیں، ہمارے خیال میں یہ اقدام درست ہے۔

 

Back to top button