عمران کے سہولتکار ججز نئے چیف جسٹس سے پہلے الیکشن چاہتے ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان اور سہولت کاروں نے نئے چیف جسٹس کے آنے تک کاموں کی ٹائم لائن بنا رکھی ہے۔عمران کے سہولتکار ججز نئے چیف جسٹس سے پہلے الیکشن چاہتے ہیں۔
مریم نواز نے راولپنڈی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر اور میری جماعت پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے۔ پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں کبھی کسی وزیراعظم نے آئینی مدت پوری نہیں کی۔ کسی عدالت نے کبھی کسی ڈکٹیٹر کے سامنے کھڑے ہونے کی جرات نہیں کی بلکہ ان کا ساتھ دیا۔ عمران خان کو دو ، دو گھنٹے میں ضمانت مل جاتی ہے۔ تین، چار جج عمران خان کے ساتھ جبکہ دوسرے عوام کے ساتھ ہیں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کسی ڈکٹیٹر کو سیسلین مافیا کا لقب نہیں دیا گیا۔ کسی آمر کو نااہل نہیں کیا گیا جب بھی نا اہل کیا گیا منتخب وزیراعظم کو کیا گیا۔ تین ، چار جج عمران خان کے جبکہ باقی ججز عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایک گیدڑ جو اپنے آپ کو لیڈر کہتا ہے جب گھر سے نکلتا ہے تو اپنے منہ پر کالا ڈبہ پہن لیتا ہے۔ عمران خان اور ان کے سہولت کار جانتے ہیں کہ وہ مجرم ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ آٹے کی لائنیں چھوٹی اور انصاف مانگنے والوں کی لائنیں لمبی ہیں۔ آپ اس کو اقتدار میں لانا چاھتے ہو جس نے کرپشن کی۔موجودہ بینچ نے سہولت کاری کی ذمہ داری لے لی ہے، عمران کے پیچھے سے تین چار ججز ہٹادو تو دھڑام سے گرجائے گا۔
