بالآخر شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان بے گناہ ثابت ہو گیا

منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں 22 روز سلاخوں کے پیچھے گزارنے والے بالی ووڈ کنگ خان کے بیٹے اریان خان کو بالآخر تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہے اور وہ بے گناہ ثابت ہوگیا ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے مطابق آریان خان سے نہ تو کوئی منشیات برآمد ہوئی تھیں اور نہ لہ اس حوالے سے کوئی ثبوت ملا ہے۔ یاد رہے کہ اسی کیس میں آریان خان کے علاوہ دیگر پانچ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ شاہ رخ خان کے مطابق کہ آریان کے وکیل نے تصدیق کی ہے کہ ان کو ضمانت مل گئی ہے اور ’بالآخر سچ سامنے آ گیا ہے۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ آریان کو ملزم ٹھہرانے اور گرفتار کرنے کے حق میں کوئی مواد موجود نہیں تھا، اور اس سے کوئی منشیات بھی برآمد نہیں ہوئی تھیں، انہوں نے کہا مجھے خوشی ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے پیشہ ورانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کر لی۔

استعفے کے مطالبے پر الیکشن کمشنر نے عمران کو ٹھینگا دکھا دیا

خیال رہے 3 اکتوبر 2021 کو منشیات رکھنے کے الزامات پر آریان کو اینٹی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے حراست میں لیا تھا، تب کی انڈین میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے چھاپے کے دوران 10 افراد کو حراست میں لیا تھا، گرفتاری کے بعد آریان خان اور دیگر افراد کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی تھیں۔ 3 اکتوبر کو بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے ایک ٹوئیٹ میں آریان خان کی دو تصاویر شیئر کیں جس میں کہا گیا کہ آریان کو حراست میں لیا گیا ہے، ایک اور انڈین اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بورڈ نے چھاپے کے دوران کوکین، ایکسٹیسی اور چرس برآمد کی تھی۔ اسی طرح ایک ٹوئٹر صارف پرایگ تیواری نے انڈین ٹی وی چینل کی ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس میں کچھ لوگوں کو آریان تیواری کو ساتھ لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ آریان کی گرفتاری کے بعد بھارتی میڈیا میں یہ بات بھی چلی تھی کہ اسے صرف ایک مسلمان اداکار کا بیٹا ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔ بھارتی حکام کی جانب سے آریان کی بریت کے بعد اس الزام کو بھی تقویت مل گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button