وزیراعظم، فضل الرحمان کی عزت کرتے ہیں،الجھنانہیں چاہتے،راناثنا

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کی قدر اور عزت کرتے ہیں، وزیراعظم نہیں چاہیں گے کہ سیاسی طور پرمولانا ہمارے خلاف کھڑے ہوں۔

رانا ثنا اللہ کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھاکہ ملک میں ایک ایسا پراسرار ماحول پایا جاتا ہے کہ ہروقت کچھ نہ کچھ بات اس طرح ہورہی ہوتی ہے کہ یہ ہونے والا ہے وہ ہونے والے ہے جس کو غیریقینی کہہ سکتے ہیں، چوہدری سالک نے جو بات کی ان کے لیے یہ بات نامناسب تھی، لوگ بات کرتے ہیں کہ فلاں ہوگیا لیکن ان کے پاس ثبوت نہیں ہوتے۔

انہوں نے بتایاکہ خواجہ آصف نے کہا کہ اس قسم کی باتیں لوگ کرتے ہیں تو ان کی خواہشات اور پروگرام ہوتے ہیں، میں نے پوچھا کیا اس طرح کی کوشش بھی ہورہی ہے؟ خواجہ آصف نے جواب دیا کہ خواہشات تو ہوتی ہیں کوشش کوئی کرسکے یا نہ کرسکے یہ الگ چیز ہے، ان باتوں میں عملی طور پر کم اور افواہ سازی زیادہ ہوتی ہے۔

راناثناکا کہنا تھاکہ گروپ بنانے والے کا نام لے کر ذکر کروں گا تو ویسی ہی بات ہوگی جیسے چوہدری سالک نے کی، انہوں نے بات کی کہ الماری تو بھری ہوئی ہے مگر ثبوت میرے پاس کوئی نہیں، جب تک کوئی سامنے آکر بات نہ کرے تب تک کسی کا نام نہیں لے سکتے، سینہ گزٹ، افواہ سازی اور پروپیگنڈا ہمیشہ رہا ہے کہ یہ ہورہا ہے وہ ہورہا ہے۔

Back to top button