کیش لیس معیشت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے،شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کیش لیس معیشت کا فروغ حکومت کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں کیش لیس معیشت کے فروغ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو وسعت دینے اور اس سلسلے میں جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں کیش لیس معیشت کے فروغ کو حکومت کی اہم ترین ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو 100 فیصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام قائم کرنے کے لیے واضح لائحہ عمل اور مقررہ مدت کے ساتھ اہداف پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں صارفین کو درپیش مسائل فوری حل کرنے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ کی فراہمی کے ساتھ عوام کی ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے پر بھی زور دیا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کیش لیس معیشت کا فروغ حکومت کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں وزارت خزانہ اور تمام متعلقہ ریاستی اداروں کی کامیاب کاوشوں کو قابل ستائش قرار دیا۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک میں 100 فیصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے قیام کے لیے واضح لائحہ عمل مرتب کیا جائے اور مقررہ مدت کے ساتھ اہداف پیش کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں صارفین کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی فراہمی اور عوام کی ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانا ضروری ہے۔

وزیراعظم نے راست کیو آر کوڈ کے ذریعے صارفین اور تاجروں کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی اسکیم حکومتی سرپرستی میں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ راست کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کا نظام حکومت کے کیش لیس معیشت کے وژن کے حصول میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

انہوں نے بجلی اور گیس کے صارفین کو یوٹیلیٹی بلوں پر درج کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیاں کرنے کی ترغیب دینے کے لیے مؤثر میڈیا مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں کو کیش لیس معیشت کے منصوبے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Back to top button