اے این ایف کی کارروائیاں،7منشیات فروش گرفتار

اے این ایف کی کارروائیوں میں 7منشیات فروش گرفتار،39کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 2.5 کلو افیون،راولپنڈی میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 14 گرام ویڈ ،بلوچستان میں دوکی سے 16 کلو افیون،سکھر ہائی وے کے قریب دو خواتین سے 9 کلو چرس،آئی جے پی روڈ راولپنڈی میں خاتون  سے 6 کلو چرس،جناح کالونی فیصل آباد کے قریب ملزم سے 2.5 کلو چرس ،تین میلا چوک اٹک میں ملزم سے 1.5 کلو چرس،پشاور میں ملزم سے 1.2 کلو گرام چرس،

زیرو پوائنٹ قصور کے قریب ملزم سے 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button