سانحہ9مئی کیس،علیمہ خان سمیت 34ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع

سانحہ9مئی کے کیس میں عمران خان کی بہنیں علیمہ خان،عظمی خان سمیت34ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت ، جناح ہاؤس حملہ کیس میں  بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خانم اور عظمی خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 21 مئی تک توسیع کا حکم دے دیا۔

 عدالت نے تفتیشی افسر سے مکمل تفتیشی رپور ٹ آئندہ سماعت پر طلب کرلی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئیں، انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید ضمانتوں پر سماعت کی۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

 انسداد دہشت گردی عدالت ، بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کا میڈیاسےگفتگو میں کہنا تھاکہ  بانی پی ٹی کو یہ پتا ہے کہ 8 فروری کو لوگ ظلم کے خلاف نکلے ویسے ہی 21 اپریل کو نکلیں۔ یہ بڑا قیمتی ووٹ ہے۔وکلا سارے نکلیں اور فارم 45 کی حفاظت کریں۔وکلا فارم 47 بھی بغیر دھاندلی کے حاصل کریں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دھاندلی کو روکیں۔

Related Articles

Back to top button