عمران خان نے عامر لیاقت کو تیسری بیوی بارے کیا مشورہ دیا؟


تحریک اسمبلی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کرنے کے بعد ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ اپنے شوہر سے جان چھڑوانے کی وجوہات میں سے ایک وجہ انکا عمران خان کا ساتھ چھوڑنا تھی۔
انٹرویو میں دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران عمران خان نے میری طرف اشارہ کر کے عامر لیاقت کو کہا تھا کہ یہ بچی شریف ہے اور میں تمہیں بھی جانتا ہوں لہذا اس کا بہت خیال رکھنا۔ دانیہ نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت کوکین کا نشہ کرتے ہیں اور مجھے بھی مجبور کرتے تھے کہ یہ نشہ تم بھی کرو ورنہ تمہیں طلاق دے دوں گا، لہٰذا میں عامر لیاقت کے سامنے نشہ کرنے کی ایکٹنگ کرتی تھی کیوں کہ میں ایسا نہ کرتی تو وہ مجھ پر چلاتے تھے۔ دانیہ کے مطابق عامر لیاقت نے انہین بتایا تھا کہ جب میں نے طوبیٰ سے شادی کی تھی تو اس نے مجھے اس نشے پر لگایا۔ دانیہ نے کہا کہ میں نے شادی نبھانے کی بہت کوشش کی لیکن عامر لیاقت کا ارادہ ٹھیک نہیں تھا، اور مجھے شادی کے دوسرے دن ہی پتا چل گیا تھا کہ عامر نشہ کرتے ہیں، میری والدہ نے مجھے کہا کہ ہم اسے سمجھا لیں گے، لیکن وہ نہ سمجھے۔دانیہ نے کہا کہ ’عامر لیاقت نہ نماز پڑھتے ہیں نہ قرآن، میں نے ان سے شادی اس لیے کی تھی کہ وہ عالم دین ہیں لہذا مجھے بھی دین سکھائیں گے، لیکن ایسا نہیں ہو پایا۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی نے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ عدالت نے ل عامر کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کیے ہیں۔ دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، اور حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے، اسکے علاوہ عدالت میرا ایک لاکھ روپے نان نفقہ اور خرچہ مقرر کرے۔ دانیہ شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت جیسے دیکھتا ہے ویسا بالکل نہیں اور میری شادی کے چار ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے۔

Back to top button