ریلویز کا عید کے موقع پر کرایوں میں 33 فیصد رعایت کا اعلان

پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر تمام ریل گاڑیوں کے کرایوں میں 33 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق کرایوں میں رعایت 22 اپریل سے 25 اپریل کے درمیان دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر ہیڈ کوارٹرز لاہور کی جانب سے کرایوں میں رعایت کا فیصلہ کی گیا ہے۔
ریلویز کے مطابق کرایوں میں رعایت تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے 22 سے 25 اپریل تک دی جائے گی۔
