چین کی پہلی اے آئی فلم ریلیز ہوتے ہی فلاپ

چین کی پہلی مکمل طور پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ فیچر فلم سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی تاہم ابتدائی طور پر شائقین کی جانب سے سرد ردعمل نے فلم کی کامیابی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
سائنس فکشن تھرلر فلم سان شِنگ دُوئی: فیوچر پاسٹ جمعے کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ چینی ٹکٹنگ پلیٹ فارم ماؤیان کے مطابق فلم کے لیے 10 ہزار سے زائد شوز شیڈول کیے گئے لیکن ٹکٹوں کی پیشگی فروخت توقعات سے کہیں کم رہی۔
ماؤیان کے اعداد و شمار کے مطابق جمعے کی صبح تک فلم کی پیشگی فروخت سے صرف 80 ہزار یوآن، یعنی تقریباً 11 ہزار 980 ڈالر حاصل ہوئے تھے، جبکہ مجموعی باکس آفس آمدن ڈیڑھ لاکھ یوآن سے کم رہنے کا تخمینہ لگایا گیا۔ اس کے برعکس فلم کی تیاری پر ایک کروڑ یوآن سے زیادہ یعنی تقریباً 15 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔
