امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور بگ بی کے لقب سے مشہور امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار نے کچھ دنوں کیلئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی ہے جس حوالے سے انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہ بھی کیا ہے۔

امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے مداحوں سے معذرت کی۔

انہوں نے لکھا کہ میں معافی چاہتا ہوں، مجھے آرام کرنے اور صحت یاب ہونے کے لیے چند دن کی چھٹی لینے کا مشورہ دیا گیا ہے، اس لیے میں فی الحال کچھ بھی لکھنے سے قاصر ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے اس اعلان نے مداحوں کو  تشویش میں مبتلا کردیا ہے جو باقاعدگی سے اداکار کی سوشل میڈیا اپ ڈیٹس پر نظر رکھتے ہیں۔

Back to top button