سعودیہ جانےکیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں توسیع

سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔

کراچی ائیرپورٹ سے عمرہ اور سعودی عر ب جانے والے دیگر مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی تصدیق پر عملدرآمد 20 نومبر صبع 10 بجے سے کیا جائے گا جب کہ اس کی مدت میں ایک ماہ کی مزید توسیع کردی گئی ہے۔

لازمی ویکسی نیشن کے لیے قبل ازیں 15 اکتوبر کی اعلان کردہ تاریخ کے تحت بغیر ویکسی نیشن کارڈ سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

سرکلر کے مطابق سفر سے 10 روز قبل لازمی ویکسی نیشن کے تحت ائیرپورٹ پر سرکاری ڈسپنسری میں 24 گھنٹے ویکسی نیشن جاری تھی جب کہ دور دراز سے آنے والے زائرین و دیگر مسافروں کو ایمرجنسی میں کراچی ائیرپورٹ ڈیپارچر لاؤنج میں بھی یہ سہولت دستیاب تھی۔

 

Back to top button