مذاکرات کو جان بوجھ کر ناکام بنایا گیا: سلمان اکرم راجہ

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہناہے کہ مذاکرات کی ناکامی سے متعلق غلط بیانیہ بنایاگیا، مذاکرات کو جان بوجھ کر ناکام بنایاگیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے،وزیراعلیٰ اور سپیکر کو لاپتہ کیاگیا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو اٹھایا جارہا ہے،محمود خان اچکزئی عمران خان کے مقرر کردہ قائد حزب اختلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلارہے ہیں،مولانا فضل الرحمٰن سمیت اہم سیاسی جماعتوں سے رابطےہیں۔

Back to top button