مذاکرات کیلئےحکومت کےدروازے کھلے ہیں،طارق فضل

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری کاکہناہے کہ اپوزیشن کوکہتے ہیں مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، آئیں بیٹھیں مل کربات چیت کے ذریعے مسائل کا حال تلاش کریں۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ڈاکٹرزکی رسائی اورملاقات کامحسن نقوی نے مذاکرات کے دوران ہی واضح کردیا تھا، ملاقاتوں سمیت باقی تمام چیزیں طےہوگئی تھیں لیکن سہیل آفریدی نے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کی ملاقات میں جگہ سے زیادہ ایجنڈا اہم ہے، ملکی مفاد، آئینی تقاضوں کی تکمیل کیلئے وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سےملاقات کو تیار ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں عسکری قیادت نے اپنی بریفنگ میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگلے کچھ ہفتوں میں دہشتگردی کا صفایا کردیا جائے گا،  مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے یہ مشکل نہیں ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

 

 

Back to top button