ڈوین جانسن کانیاروپ دیکھ کر مداح حیران رہ گئے

ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن نئی فلم ’لِزرڈ میوزک‘ میں 70 سالہ شخص چکن مین کا کردار ادا کرنے کے لیے مصنوعی میک اپ اور چہرے کی تبدیلی کے خصوصی عمل سے گزر رہے ہیں۔
اداکار کو نیویارک کے علاقے بروکلین میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دیکھا گیا، جہاں وہ ٹوپی اور کوٹ پہنے ہوئے تھے اور ہاتھ میں پیزا کا ٹکڑا لیے نظر آئے، اس موقع پر ان کے ساتھ فلم میں شریک اداکار تھیو کلارک لیبر بھی موجود تھے، جن کے پاس چھپکلی کی شکل کا ایک بڑا کھلونا تھا۔
تصاویر میں اداکار سفید بالوں، سرمئی داڑھی، چہرے پر بڑھاپے کے نشانات اور ڈھیلے لباس میں دکھائی دیے، جبکہ انہوں نے اپنے کردار کے لیے وزن بھی کم کیا ہے۔
فلم ’لِزرڈ میوزک‘ ڈینیئل پنک واٹر کی اسی نام کی بچوں کی کتاب پر مبنی ہے، جس کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو رات گئے ٹی وی پر چھپکلیوں کو موسیقی بجاتے دیکھتا ہے اور بعد ازاں ایک عجیب و غریب شخص سے دوستی کر لیتا ہے، جس کے پاس ایک بوڑھی مرغی ہوتی ہے۔
