پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا کےدفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق ترکیےکے وزیرِ قومی دفاع ‘یاشار گولر’ کے دورہ قطر کے دوران ترکیے، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ‘بدر مفاہمتی یادداشت پردستخط کئےگئے۔

اس مفاہمتی یادداشت پرپاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف، ترکیے کے وزیرِ قومی دفاع یاشار گولر، قطر کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمٰن بن حسن الثانی اور انڈونیشیا کے نائب وزیرِ دفاع یوسف جوہری نے دستخط کیے۔

ترک دفاعی صنعتی ایجنسی کے مطابق نئی مفاہمتی یادداشت چاروں ممالک کےدرمیان جاری دفاعی منصوبےآگےبڑھائےگی۔

Back to top button