الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی قانون 2015 کے تحت انتخابات کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت انتخابات کرانے کا حکم دیتےہوئے انتخابی شیڈول آج ہی جاری کرنے کا اعلان کیاہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر متعلق سماعت کی۔
چیف الیکشن کمشنر نے سماعت کےبعد مختصر حکم سناتےہوئے اسلام آباد میں بلدیاتی قانون 2015 کےمطابق انتخابات کرانے کا حکم دیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن حکام کو آج ہی بلدیاتی انتخبات کا شیڈول جاری کرنےکا حکم بھی دیا۔
ٹرمپ کی ایران جنگ جلد ختم ہونے اور تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی
چیف الیکشن کمشنر نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کےدوران ریمارکس دیےکہ ایسا لگتا ہےکہ حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی۔آئین میں واضح ہےکہ بلدیاتی انتخابات متعلقہ قانون کےمطابق ہونے چاہئیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں آخری بلدیاتی انتخابات 2015 میں ہوئےتھے، منتخب بلدیاتی حکومت کی مدت 14 فروری 2021 کو ختم ہوگئی تھی جس کےبعد نئے انتخابات نہیں ہوسکے۔ قانون کےتحت مدت ختم ہونے کےبعد 120 دن کے اندر نئے انتخابات کرائےجانے تھے لیکن قانون میں بار بار تبدیلیوں اور انتظامی مسائل کے باعث انتخابی عمل تعطل کا شکار رہا۔
