امریکا کےلیے پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے : امریکی وزیر خارجہ

 

 

 

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت اور جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر واشنگٹن کےلیے اسلام آباد کے ساتھ رابطے برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے بھارت کے ایران کے ساتھ تعلقات کی مثال بھی دی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کی حیثیت سے انہیں ایسے ممالک کے ساتھ بھی تعلقات برقرار رکھنےہوتے ہیں جن کے ساتھ بعض معاملات پر اختلافات موجود ہوں۔

مارکو روبیو نے کہاکہ پاکستان ایک جوہری طاقت کا حامل ملک ہےاور جغرافیائی اعتبار سے امریکا کو اس کے ساتھ رابطہ رکھناضروری ہے۔

مالدیپ کے صدر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور

روبیو نے کہا کہ جس طرح بھارت کو ایران کے ساتھ تعلقات رکھنے اور اس کی قیادت سے ملاقاتیں کرنےکی ضرورت ہے،اسی طرح امریکا کےلیے بھی پاکستان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنا اہم ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھنا آسان نہیں،تاہم یہ امریکی خارجہ پالیسی کا لازمی حصہ ہے۔ پاکستان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے سے واشنگٹن کو ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی میں مدد مل سکتی ہےجن پر بھارت کو تشویش ہے۔

 

Back to top button