اب بھی لانگ مارچ کرکے وفاقی حکومت گراسکتے ہیں : اسد قیصر

مرکزی رہنما رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں اب بھی اتنی جان ہےکہ وہ لانگ مارچ کرکے وفاقی حکومت گراسکتی ہے لیکن امن کی خاطر کارکنوں کو فی الحال سڑکوں پر نہ آنے اور انتظار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بلیو پاسپورٹ کی سہولت سے متعلق ہماری پارٹی میں کوئی ڈسکشن نہیں ہوئی،ملک میں اس وقت مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر بڑے مسائل پر بات ہونی چاہیے۔
دہشت گردی میں سہولت کاری پر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی حکومت بھی کھوچکی: عطا تارڑ
اسد قیصر نے کہا کہ کون سا شعبہ ہے جس میں یہ موجودہ حکومت اب تک کامیاب ہوئی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ ہم آج احتجاج کا فیصلہ کریں تو ہم میں یہ صلاحیت ہےکہ حکومت گراسکیں۔
