دہشت گردی میں سہولت کاری پر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی حکومت بھی کھوچکی: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پارلیمان میں بحیثیت جماعت موجود نہیں اور دہشت گردی میں سہولت کاری کے باعث وہ خیبرپختونخوا کی حکومت بھی کھوچکی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ دو سال قبل پی ٹی آئی پر پابندی کے اصولی فیصلے کی بات کی تھی لیکن اب صورت حال بدل چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمان میں بحیثیت جماعت موجود نہیں اور دہشت گردی میں سہولت کاری کے باعث وہ خیبرپختونخوا کی حکومت بھی کھوچکی ہے، اب مرے ہوئے کو کیا مارنا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی خود کو اصولی جماعت سمجھتی ہےتو اس کے سابق اراکین پارلیمنٹ کو بلیو پاسپورٹ لینے سے انکار کردینا چاہیے۔
مفاہمت یا مزاحمت؟ پی ٹی آئی کون سی پالیسی اپنانے والی ہے؟
عطا تارڑ نے کہا کہ ان کا مارچ جہاں جہاں سے گزرا وہاں مقامی لوگ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں تھے،یہ بغیر کسی خوف ان علاقوں سے گزرےتو کوئی تو رابطہ ہوگا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردی پر تو مذاکرات نہیں کرتی لیکن بلیو پاسپورٹ اور دیگر مراعات پر بات کرلیتی ہے۔

One Comment