سعودی عرب اور حوثیوں نے ایرانی ثالثی کی پیشکش کا جواب نہ دیا : عباس عراقچی

 

 

 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں نے لڑائی ختم کروانے کےلیے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کےلیے تیار ہے۔

کیا فیلڈ مارشل امریکہ اور ایران کو ایک بار پھرمذاکرات کی میز پر لاپائیں گے؟

عباس عراقچی نے یمن تنازع میں مصر کی ممکنہ فوجی مداخلت سے متعلق سوال پر کہاکہ کسی بھی بیرونی مداخلت سے صورت حال مزید پیچیدہ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصر ماضی میں تہران کو بتاچکا ہےکہ وہ یمن کے تنازع میں براہ راست مداخلت نہیں کرےگا۔

 

Back to top button