ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

ملتان میں یتیم بچےکو کارسےکچلنےوالا مرکزی ملزم توقیر نذیر مبینہ پولیس مقابلے میں بہاولپور کے قریب مارا گیا۔
حکام کےمطابق ملزم نے پیر کے روز کار کی ٹکر سے 15 سالہ لڑکے کو کچل دیاتھا، مقتول یتیم بچہ وسیم عباس ملزم توقیر کے غیرانسانی رویے سے تنگ آکر کام نہیں کرنا چاہتاتھا۔
ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی عرفان اکبر کےمطابق واقعے کےبعد ملزم توقیر نذیر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاگیا اور پھر ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جہاں سے وہ فرار ہوگیا تھا۔
اب بھی لانگ مارچ کرکے وفاقی حکومت گراسکتے ہیں : اسد قیصر
ان کا کہنا ہےکہ ناردرن بائی پاس بہاولپور پر پولیس نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی،پولیس کے روکنے پر ملزمان نے بھاگتےہوئے فائرنگ کی،فائرنگ کے تبادلے میں ایک موٹرسائیکل سوار مشکوک شخص اپنے ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیا ، جب کہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔
یاد رہے کہ عدالت میں پیشی کے دوران وکلا نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا،جب کہ قتل کے اس اندوہناک واقعے پر ملک بھر میں غم و غصے کی فضا تھی،
