ٹرمپ کی ایران جنگ جلد ختم ہونے اور تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی

 

 

 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ جلد ختم ہونے کی پیشگوئی کرتےہوئے دعویٰ کیا ہےکہ جنگ کے خاتمے کےبعد تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئے گی،تاہم انہوں نے ایران کے خلاف مزید سخت کارروائیوں کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتےہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کےخلاف جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیاکہ امریکا نے دنیا کے بدترین ملک کو جوہری بم بنانے سے روک دیا ہے۔ ایران کے خلاف مزید سخت کارروائیاں بھی ممکن ہیں۔

سعودی عرب اور حوثیوں نے ایرانی ثالثی کی پیشکش کا جواب نہ دیا : عباس عراقچی

صدر ٹرمپ نے کہاکہ جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود قیمتیں معمولی ہیں،امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں اوباما دور سے کم ہیں،جنگ ختم ہوتےہی تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آجائیں گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران نومبر میں ہونےوالے امریکی وسط مدتی انتخابات تک جنگ کو طول دینا چاہتا ہے،ایران کبھی مشرق وسطیٰ اور دنیا میں اپنی طاقت کا رعب جماتا تھا،اب ایران پہلے جیسی طاقت نہیں رکھتا اور دوسروں کو دھمکانے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔

 

Back to top button