مالدیپ کے صدر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور

پاکستان کے دورے پر آئے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور مالدیپ کے صدر کے درمیان ملاقات ہوئی،اس موقع پر انہوں نے مالدیپ کے صدر اور ان کے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مالدیپ کے صدر کو نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔
اسحاق ڈار نے پاکستان اور مالدیپ کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم نے پاک مالدیپ بزنس فورم میں مالدیپ کے کاروباری وفد کی شرکت کا خیر مقدم کرتےہوئے فورم کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونےکی امید کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر اظہار تشکرکیا۔
کیا فیلڈ مارشل امریکہ اور ایران کو ایک بار پھرمذاکرات کی میز پر لاپائیں گے؟
بعدازاں مالدیپ کے صدر وزیراعظم ہاؤس پہنچنے جہاں ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیاگیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے مالدیپ کے صدر کا استقبال کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔
مالدیپ کے صدر محمد معیزو کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا،انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔
