پشاور ہائی کورٹ : سہیل آفریدی کی مبینہ حراست ، اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب

پشاور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختوخوا سہیل آفریدی کی مبینہ حراست کےخلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔
پشاور ہائی کورٹ میں سہیل آفریدی کی بازیابی کےلیے ان کے بھائی محمد عامر نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ سہیل آفریدی کو غیرقانونی حراست میں رکھاگیا ہے،ایمرجنسی یا گورنر راج میں بھی وزیراعلیٰ کی غیرقانونی حراست کا کوئی جواز نہیں۔
عدالت عالیہ نے فریقین سے استفسار کیاکہ سہیل آفریدی گرفتار ہیں یا کسی مقدمے میں نامزد ہیں۔
عدالت نے اس حوالے سے آئی جی،سی سی پی او،چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔
عدالت نے حکم دیاکہ 10 روز میں سہیل آفریدی کی موجودگی اور حیثیت سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جائے۔
الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی قانون 2015 کے تحت انتخابات کرانے کا حکم
بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
