ایم پاکس وائرس پھیلانے میں ملوث سندھ کا ہسپتال سیل

کراچی میں ایم پاکس وائرس پھیلانے میں ملوث ایک غیرقانونی ہسپتال کو سیل کر دیا گیا۔

کراچی سے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ترجمان کے مطابق تفتیش میں معلوم ہوا کہ کورنگی میں بچے کا جس غیرقانونی ہسپتال میں ختنہ ہوا ان آلات میں وائرس پایا گیا۔

ترجمان کے مطابق بچے کے نمونے کی ڈاؤ لیبارٹری میں جانچ کی گئی، جہاں پر منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔

سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کے ترجمان کے مطابق اتائی عملہ بچوں کے ختنے کر رہا تھا، کارروائی میں ہسپتال کے عملے نے مزاحمت کی۔

Back to top button