12 ویں منزل سے لٹکنے والی بچی زندہ بچ گئی

چین میں ایک عمارت کی 12 ویں منزل سے لٹکنے والی بچی کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

چینی میڈیا کے مطابق ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کی 12 ویں منزل پر موجود کھڑکی میں یہ بچی لٹک رہی تھی۔اس منظر کو دیکھ کر پڑوسی اور سکیورٹی اہلکار بچی کو بچانے کے لیے بھاگے۔

انہوں نے ایک اسٹول کے ذریعے اس بچی کے جسم کو اس وقت تک سپورٹ فراہم کی جب تک فائر فائٹرز وہاں نہیں پہنچ گئے۔اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

عمارت کے رہائشیوں نے بتایا کہ بظاہر یہ بچی کھڑکی کی گِرل پر چڑھ رہی تھی جب اس کا سر سلاخوں کے درمیان پھنس گیا۔

اس بچی نے سلاخوں کو مضبوطی سے پکڑ لیا تھا جبکہ اس کا جسم ہوا میں لٹکنے لگا۔

بچی کی حالت دیکھ کر ایک فرد نے اس کی تصویر کو عمارت کی گروپ چیٹ میں شیئر کرتے ہوئے فوری مدد کی درخواست کی۔

Back to top button