فلم ’بیورلی ہلز‘ کی مشہور اداکارہ انتقال کرگئیں

ہالی وڈ اداکارہ اور کاروباری شخصیت کماری جانسن 50 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ وہ ٹی وی سیریز ’بیورلی ہلز، 90210 اور فلم ڈیوڈ، وئیرز مائی کار؟‘ میں اداکاری کے حوالے سے جانی جاتی تھیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق ان کی موت 4 نومبر کو ہوئی، جبکہ اس سے قبل انہیں دل کی شریان سے متعلق ایک سنگین طبی مسئلے کی تشخیص ہوئی تھی۔
کماری جانسن کو 27 اکتوبر کو لاس اینجلس میں واقع اپنے گھر پر طبی ایمرجنسی کے بعد سیڈرز سائنائی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کی بھانجی رونڈا اسکاٹ نے ٹی ایم زیڈ کو بتایا کہ دل سے متعلق طبی واقعے کے بعد اداکارہ اسپتال میں زیرِ علاج تھیں اور بدھ کی دوپہر پرسکون انداز میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
رونڈا اسکاٹ نے پیپل سے گفتگو میں کہا کہ ان کی خالہ کی شخصیت روشن اور پُراثر تھی، اور خاندان ان کی زندگی اور یادوں کو ہمیشہ عزت کے ساتھ یاد رکھے گا۔
